• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا پاکستان کی جانب جھکاؤ بھارت کیلئے دھچکا ہوگا، بھارتی بلاگ

Russian Titlt Towards Pakistan Is Shock For India Indian Blog
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ روس کا پاکستان کی جانب جھکاؤ بھارت کی سلامتی کے لیے دھچکا ثابت ہوگا، چین کی طرح روس بھی ہر معاملے پر پاکستان کی سن رہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے گروپ کے آن لائن بلاگ پر جاری ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس دسمبر کو ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ روس کا پاکستان کی طرف جھکاؤ اور پاکستان، چین اور روس کے تعلقات کا نیا پہلو بھارت کے لیے مایوسی کا سبب ہے۔

اخبار کے مطابق روس کی سفارتی کوشش جاری ہے کہ افغانستان میں داعش سے نمٹنے کے لیے طالبان کا استعمال کیا جائے جو روس اور بھارت تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، روس پاکستان کے معاملے میں بھارت کے موقف کو بھی ہر بار مسترد کرچکا ہے ۔
تازہ ترین