• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkish Military Strike In Syria
شام میں ترک فوج کے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں 32جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ترک فوج کے مطابق بمباری شام کےعلاقوں الباب اور بزاعہ میں کی گئی، بمباری میں داعش کے140 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں میں داعش کی پناہ گاہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگز، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

شام کے قصبے الباب میں داعش کے خلاف ترک فوجوں کا آپریشن136 روز سے جاری ہے۔
تازہ ترین