• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ : تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت

Scth Announces Discovery Of Historic Well In Jeddah
سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق تاریخی کنویں کی دریافت کا اعلان سیاحت اور قومی ورثے کیلئےسعودی کمیشن نے کیا۔کنویں کی دریافت معمار مسجد پراجیکٹ پر کام کے دوران ہوئی ۔

ڈائریکٹر کمیشن محمد العمری کے مطابق کنواں160 سال پرانا بتایا جا رہا ہے ۔کنواں مسجد کی مشرقی دیوار سے تقریباً پانچ میٹردور بنا ہوا ہے جو ایک خاص پتھر المنقبی سے بنا ہوا ہے ۔

اس پتھر سے ماضی میں جدہ میں گھر بنائے جاتے تھے ۔کنویں کا قطر دو میٹر کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں کنویں سے تاریخی معمار مسجد کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔
تازہ ترین