• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹور پر بکنے والا یوٹیلیٹی برانڈ تیل،گھی غیر معیاری نکلا

Utility Brand Oil And Ghee On Utility Store Non Standard
یوٹیلیٹی اسٹورزمیں فروخت ہونےوالا یوٹیلیٹی برانڈ کا آئل اورگھی غیرمعیاری نکلا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور وزارت صنعت و پیداوار نے اس بات کا سپریم کورٹ کے سامنے اعتراف کرلیا۔

عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی کھانے پینے کی تمام اشیاء کے معیار سے متعلق پورٹ طلب کر لی، عدالت نے اس سوال کا جواب بھی مانگا ہے کہ ٹیٹرا پیک دودھ کے ڈبے کی اندرونی تہہ کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کھانے پینے کی اشیاء سے عوام کی صحت اور بچوں کا مستقبل وابستہ ہے، غذا ٹھیک نہیں ملے گی تو صحت خراب ہو گی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ آئل اور گھی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، آئندہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف اعلیٰ معیار کے برانڈز کا کوکنگ آئل اور گھی فروحت ہو گا۔
تازہ ترین