• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ اور شاہ رخ کی فلم’’رئیس‘‘کانیا پرومو

Raees Film New Promo
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم '’’رئیس ‘‘کا نیا پرومو جاری کردیا گیا،جس میں نواز الدین صدیقی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں۔

راہل ڈھولاکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد الطیف نامی ڈان کی زندگی پر بنائی گئی ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں محمد ذیشان ایوب،روپندر نگرا،آریا بابر،گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین