• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تپ دق کے خاتمے کیلئے خدمات پر امیتابھ بچن کو ایوارڈ

Amitabh Bachchan Award For The Elimination Of Tuberculosis
بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو حال ہی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے امریکا بھارت کے اشتراک سے تپ دق کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں اسٹار کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بگ بی نہ صرف اس اقدام کے برانڈ ایمبیسڈرہیں بلکہ وہ تپ دق کے مرض سے شفایاب بھی ہوچکے ہیں۔یہ ایوارڈ بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ آر ورما نے پنک کے اسٹار کو پیش کیا۔

فیس بک پر سماجی رابطے کی سائٹ کے صارفین سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ آر ورما نے امریکا کے اشتراک سے بھارت میں تپ دق کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں امیتابھ بچن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں اس مقصد کیلئے امیتابھ بچن کی خدمات ، حمایت اور مرض سے شفا پانے کی کہانی عوام سے شیئر کرنے، تپ دق سے جڑے اسٹگما کو کم کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

اس کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ بھارت میں تپ دق کے خاتمے ،علاج، تحقیق اور صحتیابی کے حوالے سے امریکا کے تعاون کی طویل تاریخ کافی متاثر کن ہے،اور مجھے امید ہے کہ اس پارٹنر شپ میں میرا حصہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین