• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہی ہوگا، شہریار

Psl Final Will Be Held In Pakistan Shahryar Khan
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور انہیں پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے ،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے ساتھ سیکورٹی وفد 28جنوری کو لاہور آئے گا ، جسے سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے نام فائنل ہو چکے ہیں جس کا اعلان جلد کر دیاجائے گا ۔
تازہ ترین