• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Petrol Price Increase 77 Paisas
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، ایک لیٹر پیٹرول اب 68 روپے 4 پیسے کا ہوگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 22 پیسے ہوگی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین