• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی جوان برفباری سے بند سڑکیں کھولنے میں مصروف

Young Soldier In The Open Roads Of Snow
پاک فوج اور ایف سی کے جوان چترال اور بلوچستان میں برف باری کے باعث بند سڑکوں کو کھولنے کے کام میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لواری ٹنل ،کوئٹہ کراچی شاہراہ، کوئٹہ سکھر شاہراہ اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا ہے۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ،سبی،زیارت،پشین،لورہ لائی،قلات اور خضدار میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی رہنمائی کے لئے پاک فوج کی جانب سے مالا کنڈ ڈویژن میں رہنمائی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین