• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم

Europe Going Towards First Step To Take Robots At Par With Man
یورپی یونین نے روبوٹس کو انسانوں کے برابر لانے کی طرف پہلا قدم اٹھادیا ۔ یورپی پارلیمنٹ کی قانونی امور کمیٹی کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی جدید روبوٹس کو الیکٹرونک شخصیت کا درجہ دیا جانا چاہیے جسے حقوق بھی حاصل ہوں اور اس کی ذمے داریاں بھی ہوں ۔

مجوزہ قواعد و ضوابط کے مطابق جو روبوٹ اپنے مالک کے بغیر ذہانت اور خود مختاری کے ساتھ فیصلے کریں اور لوگوں کے ساتھ آزادانہ انٹر ایکٹ کریں گے انہیں الیکٹرونک شخصیت کا درجہ حاصل ہوگا ۔

قانونی امور کمیٹی کے ارکان نے روبوٹس کی وجہ سے انسانوں کے بے روزگار ہونے کے خدشات پر یونی ورسل بیسک انکم کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اگر ملازمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں تو انسانوں کو معقول زندگی گذارنے کی ضمانت مل سکے۔

کمیٹی کی رپورٹ 2 کے مقابلے میں 17 ووٹوں سے منظور کی گئی اور آئندہ ماہ منظوری کے لیے پوری یورپی پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے گی ۔
تازہ ترین