• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرینگی

Obaid Obaid Chinoy Will Address The World Economic Forum
آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ایک اور اعزاز مل رہا ہے، وہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرنے والی پہلی آرٹسٹ ہوں گی۔

شرمین عبید چنائے کے آفس اسٹاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرمین سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے ایک اجلاس میں خطاب کریں گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ آرٹسٹ کمیونٹی اور پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
تازہ ترین