• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حجاب پہننے والی پروفیسر کی برطرفی پر غور

شکاگو(رائٹرز) امریکی شہر شکاگوکے ایک کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی میں حجاب پہننے اور فیس بک پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان قدر مشترک بیان کرنے پر انہیں فارغ کرنے پر غور کررہی ہے۔پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر لاریشیا ہاکنز کو سوشل میڈیا پر اُن کے اس بیان کے بعد جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا ۔وہیٹون کالج (Wheaton College) کی مذکورہ استاد نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ عیسائی اور مسلمان ایک ہی خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ قبل ازیں کالج کے ترجمان نے اپنے تحریری بیان میں کالج میں اسکارف پہننے پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر کو حجاب پہننے پر نہیں بلکہ کالج کے نظریات سے متصادم سوچ کے باعث برطرف کیا جائے گا۔
تازہ ترین