• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ کیس قانونی مسئلہ نہیں ہے، عاصمہ جہانگیر

Panama Case Is Not A Legal Issue Asma Jahangir
معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس قانونی مسئلہ نہیں ہے، دنیا جانتی ہے کہ الزامات لگانے والے بھی ملوث ہیں۔

لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایک فریق ہی کرپٹ ہے۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اور سیاسی سطح پر عدم رواداری اور عدم برداشت سے مسائل بڑھے ہیں، لاپتا افراد کا ذکر کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے زور دیا کہ اس معاملے میں حکومت کو سخت رویہ اپنانا ہوگا۔
تازہ ترین