• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پرائیویسی خدشات

Mark Zuckerberg Expresses Privacy Concerns
فیس بک پر سب کو اپنی پرائیویسی میں مداخلت کا خطرہ رہتا ہے لیکن اب خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی پرائیویسی کو لاحق خطرات کا اظہار کر دیا ہے۔

مارک زکربرگ نے امریکی ریاست ہوائی میں سات سو ایکڑ کی ایک جائیداد خریدی ہوئی ہے لیکن ان کی جائیداد کے آس پاس تھوڑی بہت زمینیں مقامی آبادی کی بھی ہیں۔

زکربرگ نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقامی افراد کی موجودگی میں ان کی پرائیویسی کو خطرہ ہے، اس لیے وہ مقامی افراد اپنی اپنی زمینیں انھیں یعنی مارک زکربرگ کو بیچ دیں۔

مارک زکربرگ نے ہوائی میں سات سو ایکڑ اراضی دس کروڑ ڈالر یعنی دس ارب پاکستانی روپے میں خریدی ہے، اس اراضی کے اردگرد رہنے والے افراد ان کی جائیداد سے گزرتے ہیں جس سے زکربرگ کے خیال میں ان کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔
تازہ ترین