• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقانےسری لنکا کو 19 رنز سے شکست دیدی

South Africa Beats Srilanka With 19 Runs In T20
جنوبی افریقا نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرادیا، بارش کے باعث میچ دس ، دس اوورز تک محدود رہا۔

سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھوز نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ نے دس اوورز میں 126 رنز بنائے اوراس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ، جنوبی افریقا کی طرف سے ملر نے شاندار بیٹنگ کر مظاہرہ کرتے ہوئے 18گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم جواب میں 127 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چھ وکٹ پر صرف 107رنز بناسکی ۔سری لنکا کی طرف سے ڈسیکویلہ 43 رنز اور ڈی سلوا نے 27 رنز کی اننگز کھیلی ۔
تازہ ترین