وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا اور کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی و جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔