• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ

Second Phase Of Polio In Balochistan
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کادوسرامرحلہ کل سےشروع ہورہاہے۔

انسداد پولیو مہم کےدوسرے مرحلےکےلئےتمام ضروری اقدامات کرلئےگئے ہیں،مہم کوئٹہ، بارکھان، بولان، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، خاران، خضدار، لورالائی، موسی خیل، پشین، شیرانی، سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔ اس کےعلاوہ ژوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان اضلاع میں مہم برفباری اورموسم کی صورتحال کےباعث ملتوی کردی گئی تھی، پہلےمرحلےمیں انسداد پولیو مہم 11 اضلاع میں چلائی گئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں تقریباً 13 لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے، مہم کےلئےمجموعی طورپر 4347ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
تازہ ترین