• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج

Pakistan Steel Mills Employees Protest Against Salarise
منظوری ملنے کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اورلیز پر دینے کے معاملے پر خدشات دور نہ کرنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ روز قبل پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لئے 1 ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن تاحال ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ملازمین شدید پریشان ہیں ۔

پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کا کہنا تھا کہ حکومت کیا چاہتی ہے سمجھ سے باہر ہے ۔ ہزاروں ملازمین کی قسمت کا فیصلہ کرنے سے پہلے تاحال کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کو لیز پر دینے کے لئے حکومت 5 سال کے لئے ٹیکس سے چھوٹ مراعات دینے اور تمام واجبات بھی ادا کرنے پر غور ہورہا ہے لیکن جو ہزاروں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمت ختم ہونے پر پریشان ہیں ان سے کوئی بات نہیں کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین