• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے، علی اکبر صالحی

Iran Could Resume Its Nuclear Program Ali Akbar Salehi
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر نئی ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے۔

علی اکبر صالحی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر دوبارہ غور کیا تو ایران مناسب ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ایک صابر ملک ہے، جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔
تازہ ترین