• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:پمپ مالکان نےسی این جی 2روپے مہنگی کردی

Cng Price Hike In Karachi
کراچی میں مختلف پمپ مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا،حکومت کی ڈی ریگیولیشن پالیسی تبدیل ہونے کے بعد چند ہفتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

سی این جی پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں 44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد اضافہ کیا جا رہا ہے،اس اضافے کے بعد بعض پمپس پر سی این جی کی فی کلو قیمت 73 روپے ہوگئی ہے۔

عوام نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کو رد کرتے ہوئے اضافہ کرنے والےپمپ مالکان کے خلاف حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ادھر سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ صرف 3 فی صد پمپس نے قیمت میں اضافہ کیا ہے،عبدالسمیع خان نے بتایا کہ قیمت میں اضافے کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جاَئے گا۔
تازہ ترین