• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا جیمز کومے کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Trumps Decision To Maintain The Position Of James Comey
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں، صدارتی انتخابات کے دوران جیمز کومے کے کردار کے حوالے سے ڈیمو کریٹ پارٹی نے بہت زیادہ تنقید کی تھی، ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی شکست کا ذمہ دار جیمز کومے کو قرار دیا تھا کیونکہ انہوں نے انتخابات سے کچھ دن پہلے ہلیری کی اہم ای میلز جاری کردی تھیں ۔

عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہائوس میں تقریب کے دوران ٹرمپ نے ملاقات پر جیمز کومے کو گرم جوشی سے گلے لگایا تھا اور فلائنگ کس بھی کی تھی۔
تازہ ترین