• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی تمام شواہد اور دستاویزات دے چکی : نعیم الحق

Pti Has Given All The Evidence And Documents Naeem Ul Haq
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت تمام شواہد، دستاویزات دے چکی ہے اور نوازشریف اور ان کے خاندان کے جو بیانات ہیں ان کے تضادات سے عدالت سمجھ گی ہے کہ نوازشریف نے آئین اور قانونی کی خلاف ورزی کی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید گھر واپس آچکے ہیں، میں سمجھتاہوں کہ اب اس کیس کو ایک ہفتے سے زائد کا وقت نہیں لگنا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ جس مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں وہ جھوٹا کیس ہے،عمران خان اسلام آباد میں کھلم کھلا رہتے ہیں، جج بھی جانتے ہیں اور پولیس بھی انہوں نے کہ ملک میں حکمرانوں کو قانون چلتا ہے، قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آنے والی شکایتوں سے سبق سیکھا ہے اور ا س سلسلے میں جو بھی تحقیقات ہو رہی ہے اس کی رپورٹ جلد عمران خان کو پیش کی جائے گے۔
تازہ ترین