• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف59رنز پر ڈھیر

Lahore Set 60 Run Target For Peshawar Zalmi
پاکستان سپر لیگ ٹو میںآج کے واحد میچ میں پشاور زلمی کے بالرز نے لاہورقلندرز کے بیٹسمینوں پر ظلم ڈھاتے ہو ئے ان کی اننگ کو صرف59رنز پر ہی سمیٹ دیا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جو پی ایس ایل ٹو کا چھٹا میچ ہے لاہور قلندرز کے بلے باز بلکل بے بس نظر آئے اورفخر زمان جنہوں نے33رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین پشاور کے بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں بالرز کوپیش کرتے رہے۔

پشاور زلمی کے تمام ہی بالرز نے نپی تلی بولنگ کی خاص طور پرحسن علی جنہوں نے3وکٹیں حاصل کیںلاہور کے بیٹسمینوں کومشکل میں ڈالے رکھا ۔عمر اکمل کو بھی حسن علی نے صفر پر آئوٹ کیا،عمر اکمل نےٹی20کرکٹ میں24مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے کا بھی ریکارڈ بنایا۔

حسن علی کے علاوہ کرس جارڈن نے2،محمدحفیظ،محمد اصغر،شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔یوں پشاور زلمی کو میچ میں فتح کیلئے 60رنز کا معمولی ہدف ملا ہے تاہم کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے لاہور قلندرز کے بالرز میچ کو دلچسپ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم اب تک دو میچ کھیل چکی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پشاور کی ٹیم دوسرے اور لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔
تازہ ترین