• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے صحافیوں کےتحفظ کی ہدایت کی ہے،مریم اورنگزیب

Pm Said Priority Of Journalist Protection Marium Auurangzeb
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے صحافیوں کےتحفظ کیلئےاقدامات کرنے ہدایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کےذریعے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیےجارہےہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سما ءکے کارکن تیمورکےاہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کے ڈی اے چورنگی کے قریب سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ نارتھ ناظم آباد اور اردگرد کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین