• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ، 8سو سال سے فیوض و برکات کا مرکز

Shrine Of Laal Shahbaz Qalandar The Center Of Blessings For 8 Hundred Years
دہشت گردوں نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ کو نشانہ بنایا ہے، جو 8سو سال سے برصغیر اور خصوصاً سندھ کے عوام کے لیے فیوض و برکات کا مرکز رہی ہے۔

سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا اصل نام سید عثمان مروندی تھا، ان کی ولادت 538 ہجری بمطابق1143 عیسوی آذر بائیجان کے علاقے مروند میں ہوئی۔

لعل شہباز قلندر مشہور صوفی بزرگ، شاعر اور فلسفی تھے، ان کا تعلق سلسلۂ سہروردیہ سے تھا، سندھ کے شہر سیہون شریف میں واقع ان کا مزار سندھی تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے جو 1356ء میں تعمیر ہوا، جسے آج دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

اس درگاہ پر ہر شام رش ہوتا ہے، لیکن جمعرات کی شام رش کچھ زیادہ ہی تھا، دھماکا درگاہ کے اندرونی گیٹ پر ہوا جس وقت درگاہ لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔

دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری کا عالم تھا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال تک پہنچانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ اردگرد طبی سہولتوں کا بھی فقدان ہے۔

رات کا اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آئیں۔
تازہ ترین