| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
February 17, 2017 | 11:17 am
فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

Film First Fight Final Trailer Released

Film First Fight Final Trailer Released
نامور ہالی ووڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’’فِسٹ فائٹ‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھومتی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے جس میں اُسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شان لیوی اور میکس گرین فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں آئس کیوب کے علاوہ چارلی ڈے ، ٹریسی مورگن ، جیلیان بیل ، کرسٹینا ہینڈرک اور کومائیل نینجی شامل ہیں۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم کل17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔