• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت

Karachi Five Terrorist Killed Identified
کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا ۔

ترجمان رینجرزکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ملک تصدق اور کالعدم جماعت الاحرار کا امیر بھی شامل تھا۔

رینجرز کے مطابق گزشتہ رات رینجرز مقابلے میں ہلاک دہشت گردوںمیں شیراز احمد کاتعلق کالعدم داعش اورلشکر جھنگوی سے تھا، شیراز احمد آئی ای ڈیزبنانےاوربارودی سرنگیں لگانےکاماہرتھا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد شیراز عرف سجاد ،نوشاد خان کا قریبی ساتھی تھا اور اس کاتعلق کالعدم جماعت الاحراراورلشکرجھنگوی سےتھا۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عزیزاللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، عزیزاللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےامیر بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا،ہلاک دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں اورتشدد کرکے مارنے میں ملوث تھا۔
تازہ ترین