• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فائٹر نے حریف کو 67سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا

Russian Fighter Has Been Knocked Out In 67 Seconds Competitors
روس کے مکس مارشل آرٹ فائٹر ابوکر یندیو حریف کو دھول چٹانے میں دیر نہیں لگاتے ، ایم ون چیلنج کی فائٹ میں بھی انہوں نے یوکرین کے فائٹر کو 67 سکینڈز میں ناک آؤٹ کر دیا ۔

ایم ون چیلنج 74 کی لائٹ ویٹ چیمپئن شپ میں روس کے ابوکر یندیوکامقابلہ یوکراین کے الیگزینڈر بوٹینکو سے ہوا لیکن حسب روایت ابو کر یندیو نے الیگزینڈر کا بھی وہی حال کیا جو اس سے پہلے آٹھ فائٹرز کا کر چکےہیں۔

اکتوبر 2014 سے یندیونے دس فائٹ لڑی ہیں ، تمام کی تمام تین منٹ سے پہلے جیت لیں۔

دلچسپ بات یہ کے ایک فائٹ میں ابوکریندیو کو شکست بھی ہوئی تووہ فائٹ بھی صرف 34 سیکنڈز میں ختم ہو گئی تھی۔
تازہ ترین