• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند طرز زندگی اختیار نہ کرنے پر بیماریوں میں اضافہ

Healthy Lifestyle Diseases To Increase The
بلوچستان میں صحت مند طرز زندگی اختیار نہ کئے جانے کے سبب مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے سادہ غذا ، واک اور ورزش ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بیماریوں کی اہم وجہ غیر معیاری کھانا اور مضر صحت پانی کااستعمال ہے، لوگوں کو صحت مند رہنے کیلئے ہوٹلوں کے کھانوں سے پرہیز اور ابلا ہوا پانی استعمال کرنا چاہیے ،واش روم جانے کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے اور رات کو سونے سے قبل دانتوں کی صفائی کی عادت ڈالنی چاہیے ۔

صحت مند زندگی بسر کرنے کیلئے آگہی کا ہونا ضروری ہے جس کیلئے حکو مت سے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین