• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین:مہاجرین کے حق میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ

Thousands Of Spaniards Protested In Favour Of Migrants
شفقت علی رضا...مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے یورپی ممالک اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے سخت قوانین کے خلاف بارسلونا میں لاکھوں ہسپانوی باشندوںنے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں فلاحی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام بارسلونا کی مصروف ترین سڑک ’ویا لاتانا‘ پر مہاجرین کو یورپی ممالک میں داخلے کے حوالے سے بنائے جانے والے سخت قوانین کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہمارا گھر آپ کا گھر ہے۔

شرکاء نے ٹرمپ کی اسلام مخالف پالیسیوں اور 7اسلامی ممالک کے باشندوں کی امریکا میں انٹری کی پابندی پر بھر پورالفاظ میں تنقید کی۔

نمائندہ ’جنگ‘ سے بات کرتے ہوئے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج دُنیا بھر کے مہاجرین کے لیے یورپی ممالک اور دوسری بڑی طاقتوں میں داخلے کے حوالے سے بنائے جانے والے سخت قوانین کی لاکھوں افراد نے مخالفت کی ہے اور اس احتجاجی مظاہرے کے ذریعے تمام مہاجرین کو پیغام دیاہے کہ وہ ہمارے گھروں میں آکر رہیں کیونکہ ہمارے گھر اُن کے اپنے گھر ہیں۔

اس موقع پر شرکاء نے ہسپانوی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا،مہاجرین کے حق میں ہونے والا یہ مظاہرہ یورپی ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تعداد کے اعتبار سے سب سے بڑا تھا جس میں تقریباً 5لاکھ افراد بچوں اور خواتین سمیت شریک ہوئے۔
تازہ ترین