• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہا جا رہا ہےعدالت کے پاس وزیر اعظم کو نا اہل کرنیکا اختیار نہیں، فواد

Pti Leaders Fawwad Chaudhry And Arif Alvi Talking To Media
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہاہے کہ تمام اداروں کو ایک ایک کرکے گرایا گیا ہے۔اب کہا جا رہا ہے کہ عدالت کے پاس وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ۔

فواد چودھری نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بین الاقوامی ادارے نے لگائے ہیں ۔بات یہاں آ گئی ہے کہ بچوں کو رگڑ دیں ۔وزراء کو رگڑ دیں لیکن وزیر اعظم کو نا اہل قرار نہ دیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو عدالت کی معاونت کرنی ہے۔نواز شریف کو بچانے کے لئے 1962کے آئین کو کوٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا آپ نے حال دیکھ لیا۔یہ جائیدادیں آئی کہاں سے ہیں ؟یہ کورٹ کو بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپ وزیر اعظم کو ہٹا نہیں سکتے۔عدالت کیس کو کسی ادارے میں اس لئے نہیں بھیج رہی کیوں کہ کوئی ادارہ اس معاملے کو لینے کے قابل ہی نہیں ہے۔
تازہ ترین