• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Did Nothing Wrong Sharjeel Khan
اسپاٹ فکسنگ کیس کے الزام میں معطل شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا،ایساکوئی کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہو، سب باتیں جلد سامنے آجائیں گی۔

خالد لطیف کی طرح شرجیل خان بھی میڈیا کے گھیرے میں آگئے، میڈیانمائندوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی، اس موقع پر شرجیل خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نےمنع کیا ہے کہ میڈیا سے بات نہیں کر سکتا۔

انہوں نےبھی اپنی بے گناہی میں وہی باتیں دہرائیں جو ان کے معطل ساتھی دہراچکے ہیں۔

شرجیل خان ڈومیسٹک کرکٹ میں جس ادارے کی نمائندگی کرتے ہیں وہاں سے معطل کئے جانے پر وضاحت دینے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پہنچے تھے ۔

اس سے پہلے خالد لطیف کو بھی اس وقت میڈیا نے گھیر لیا تھا جب وہ مشاورت کیلئے اپنے وکیل کے پاس گئے تھے۔
تازہ ترین