• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسلمانوں کا یہودی قبرستان کی مرمت کیلئے چندہ

Muslim American Activists Raising Funds To Help Repair Jewish Cemetery Damages
امریکی مسلمانوں نے یہودیوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے امریکی ریاست میزوری میں یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے91 ہزار ڈالر چندہ جمع کرلیا۔

میزوری کے شہر سینٹ لوئی میں گزشتہ ہفتے170یہودی قبروںکونقصان پہنچایا گیا تھا۔

مسلمانوں کی جانب سے آن لائن 91 ہزارڈالر فنڈ جمع کرلیا گیا ہے۔ فنڈ جمع کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ رقم یہودی قبروں کی مرمت کےلیےعطیہ کی جائےگی۔

امریکی مسلمانوں کی جانب سےیہودیوں سےاظہاریکجہتی کیا گیا اورنفرت انگیزمہم کی مذمت کی گئی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے بعد امریکا میں یہودیوں کےخلاف نفرت انگیزمہم اورحملےجاری ہیں ۔کئی امریکی ریاستوں میں10 سے زائد یہودی مراکزپرحملے بھی ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین