• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش بھٹ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو لیکر فلم بنائیں گے

Mahesh Bhatt Will Take The Pakistani And Indian Film Artists
بھارت میں ایک طرف ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تو دوسری جانب کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے انتہا پسندوں پر شدید تنقید کی ہے تاہم اب مہیش بھٹ بھی دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو لے کر فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔

معروف ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ’رو میو اینڈ جولیٹ‘ سے ماخوذ ہے جسے ’ملنے دو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار اور گلوکارشامل ہوں گے جبکہ فلم میں رومیو کے کردار کے لیے بھارتی اداکار عمران زاہد کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے فلم کے گیت کے لیے پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو پیشکش کی تصدیق بھی کی ہے۔

دوسری جانب مہیش بھٹ نے بھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے تاہم اس کا مرکزی خیال ہمارے مقصد کو اجاگر کرے گا۔
تازہ ترین