• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو سے ملحق سرحدی دیوار بہت جلد تعمیر ہوگی ، ٹرمپ

Mexico Border Wall Will Build Quickly Trump
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار ضرور تعمیر ہوگی اور وقت سے پہلے ہوگی ۔ دنیا کی سب سے عظیم ملٹری فورس بنائیں گے۔ دہشت گردہمیں نقصان پہنچانےکےقابل نہیں رہیں گے جبکہ میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا غیر مصدقہ خبریں چلانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ذرائع کا نام بتائے بغیر خبر دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانگریس کی سالانہ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برے لوگوں کو ملک سے باہر نکالا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ داعش کو مکمل ختم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں،غیر ملکی دہشت گرد امریکا کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے اگر وہ امریکا کے اندر آ ہی نہیں سکیں ۔

صدر ٹرمپ نے سویڈن میں حملے سے متعلق اپنے ایک غلط دعوے پر کہا کہ سویڈن کے معاملے ان پر کافی تنقید کی گئی۔ ان کا کہنا تھا مجھے سویڈن سے پیار ہے اور وہاں کے لوگ جانتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں ۔

انھوں نے فرانس میں ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک دوست پیرس جانا پسند کرتا تھا لیکن اب اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے کیوںکہ پیرس اب پیرس نہیں رہا ۔

ایک بار پھر میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں جعلی اور غلط خبروں کا سامنا ہے، میڈیاغیرمصدقہ خبریں استعمال نہ کرے ۔ صحافیوں کو نامعلوم ذرائع پر مبنی رپورٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام وفاقی اداروں میں ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس کا مقصد غیر ضروری کاروباری ضوابط میں کمی لانا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔
تازہ ترین