• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ ردالفساد‘، ملک بھر میں سرچ آپریشنز، 200گرفتار

Raddulfasaad Countrywide Search Operation 200 Arrested
آپریشن ’رد الفساد‘ کے تحت ملک بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 200مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں بائیس سے زائد افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔

دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔اسلام آباد ،لاہور، رحیم یارخان ، حافظ آباد ، سیالکوٹ ،چنیوٹ ، پشاور، ہنگو، مردان اور کراچی میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس نے مختلف بس اسٹینڈزاوربس اسٹاپس پر سرچ آپریشن کر کے 4 افغانیوں سمیت43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ادھر لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پو لیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ یونیورسٹی ہاسٹلز سے دو اور قذافی اسٹیڈیم کے قریب سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سیالکوٹ میں حاجی پورہ کےعلاقے سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

پشاور میں پولیس نے تھانہ کوتوالی کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد سمیت 50 ملزمان حراست میں لئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 5 عدد پستول، 75 عدد کارتوس اور 190 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کرائے داری کے کوائف جمع نہ کرانے پر 6 افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ چنیوٹ اور حافظ آباد سے بھی متعدد مشتبہ افراد پکڑے گئے ۔

مردان کے علاقے رستم میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے27 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔پولیس نےاس دوران2کلاشنکوف،3رائفل، 9 بندوق، 15پستول،کارتوس بھی برآمد کیے۔

ہنگو میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
تازہ ترین