• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

Pakistan Super League Two Matches Will Played Today
پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میںلاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا تو دسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

دبئی میں پہلے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ میں ہونے والا یہ دوسرا میچ ہے ۔پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 7 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی ۔ میچ رات نوبجے شروع ہوگا۔دونوں میچزجیوسوپر پربراہ راست نشر کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین