• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کےد وران 100 انڈیکس 367 پوائنٹس کمی پر بند

Pakistan Stock Exchange 100 And 367 Index Close
بروکرز فراڈ ، سیاسی ہلچل اور بدامنی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار محتاط ہو گئے۔ کاروباری ہفتے کےد وران 100 انڈیکس 367 پوائنٹس کمی سے بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ بروکرز ڈیفالت پر ایس ای سی پی کاروائی ، پانامہ کیس اور دہشت گردی کے لہر کے وجہ سے سرمایہ کار محتاط رہے تاہم بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 48 لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔

ہفتے کے دوران1119 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔ مجموعی طورپر 72 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپیٹیلائزیشن 93 ارب روپے کم ہوکر 9704 ارب روپے ہوگئی۔
تازہ ترین