• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کےفلم کا سب سے بڑا آسکر میلہ،لالہ لینڈ اور ایماواٹس فیورٹ

Oscar Worlds Biggest Film Festival Lala Land And Emma Stone Favourite
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں،نامزد 9فلموں میں لالا لینڈ سب سے آگے ، اداکارہ ایماواٹس کو ہاٹ فیورٹ ہیں،صرف 7نامزدگیاں ملنے پر سیاہ فام اداکار و ہدایت کار ایوارڈ سے نالا ں ہوگئے۔

فلمی دنیا کے معتبر اعزاز آسکرز کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوگی ،ہالی ووڈ کے پسندیدہ اورمقبول چہرے 89 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کو چار چاند لگائیں گے، ریڈ کارپٹ پر رنگ جمائیں گے،’ لالا لینڈ‘ بہترین فلم کے لیے فیورٹ ہے ۔

آسکرز کے لیے اس سال جن فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے ،موسٹ فیوریٹ میوزیکل ڈرامہ مووی لالا لینڈہے،گولڈن گلوب ، بافٹا اور دیگرایوارڈز میلہ لوٹنے والے اس فلم کی کہانی موسیقار اور ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے والی اداکارہ کے گرد گھومتی ہے ۔

اس کا مقابلہ کرنے والی سرفہرست ہالی وڈ مووی مون لائٹ ہے، جو ایک سیاہ فام کی زندگی میں پیش آئے واقعات سے جڑی ہے۔دوسری جنگ عظیم سے جڑی کہانی Hacksaw Ridge بھی آسکرز کی دوڑ میں شامل ہے۔ یہ مووی جاپان کے شہر اوکیناوا میں جنگ پر بنی ہے، جس میں امریکی فوجی نہتے افراد پر گولیاں چلانے سے انکار کردیتا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے اس سال کی ہاٹ فیوریٹ ایما اسٹون کو قرار دیاجارہاہے، فلم کرٹکس کہتے ہیں نیٹلے پورٹ مین بھی یہ ایوارڈ حاصل کرکے حیران کرسکتی ہیں۔

آسکرز میں جہاں فیشن کے رنگوں کا چرچا ہے، وہیں بہترین اداکارہ کی نامزدگی بھی زیر بحث ہے،گولڈن گلوب، بافٹا، کریٹکس چوائس ایوارڈز اور دیگر فلمی ایوارڈز کے میلے لوٹنے والی ہالی وڈ اسٹار ایما اسٹون اس بار آسکرز کے لیے بہترین انتخاب سمجھی جارہی ہیں، فلم لالا لینڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے انہوں نے شائقین اور فلمی ناقدین کے دل جیت لیے ہیں۔

ایما اسٹون کا آسکرز کے لیے مقابلہ فلم جیکی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیٹلے پورٹ مین سےہے،فلم بلیک سوان کے لیے اُنہوں نے 2011ء میں آسکرز جیتا تھا اور جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کینیڈی کا کردار بخوبی نبھاکر وہ ایک بارپھر فیوریٹ لسٹ میں ہیں۔
تازہ ترین