• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کے معمرترین رکن سرجیرالڈکاف مین چل بسے

Labour Mp Gerald Kaufman Dies At 86
برطانیہ میں کشمیر اور فلسطین کی جدو جہد آزادی میں پیش پیش رہنے والے سر جیرالڈ کاف مین 86 سال کی عمر میں چل بسے۔

وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور مانچسٹر شہر سے گزشتہ 47 برس سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے آئے ہیں۔انھیں سب سے سینئر ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے فادر آف ہاؤس آف کامنز کا اعزاز دیا گیا تھا ۔

سر جیرالڈ کاف مین تمام عمر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔ ان کی پاکستان کی عالمی سطح پر حمایت کی بنا پر انہیں ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔

ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلمان کمیونٹی میں ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
تازہ ترین