• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد:کروڑ پتی پولیس سپاہی باپ بیٹے کو نیب نے دھرلیا

Nab Arrests Police Officer Son Over Embezzling Millions Of Rupees
نیب سندھ نے حیدر آباد میں کارروائی کرکے پولیس اہلکار باپ بیٹے کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔

کروڑپتی بن جانے والے حیدرآباد کے سپاہی باپ بیٹے کو نیب نے لطیف آباد نمبر 9سے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،پرائز بونڈ، غیرملکی کرنسی، سونا اور گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کانسٹیبل یوسف اور اس کے سپاہی بیٹے عارف کے 20سے زائد بینک اکاؤنٹ بھی پکڑے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 38لاکھ نقد،12 لاکھ کے پرائز بونڈ،39تولہ سونا، غیرملکی کرنسی اور 10گاڑیاں برآمدہوئی ہیں۔
تازہ ترین