• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو بھی پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ نہیں چاہیے، نجم سیٹھی

Prime Minister Should Not Psl Free Tickets Sethi
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی پی ایس ایل کامفت ٹکٹ نہیں چاہیے،ان کا کہنا ہے کہ ان کے وزرا،مہمانوں کے لیے جتنی ٹکٹس چاہیے ہونگی،پیسے دیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور جی ایچ کیوکی طرف سے بھی پیغام آیا ہے وہ بھی ٹکٹس کے پیسے ادا کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کی جارہی ہے، فائنل کے ٹکٹس پانچ سو، چار ہزار، آٹھ ہزار اور بارہ ہزار میں خریدے جا سکیں گے، جو آن لائن دستیاب ہوں گے اور آوٹ لیٹس سے بھی ملیں گی۔
تازہ ترین