• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کا سیاحوں کو چاند کے گرد چکر لگوانے کا منصوبہ

American Tourists Getting Round The Moon Plan
امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے سیاحوں کو چاند کے گرد چکر لگوانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ 2 افراد نے چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اسے رقم بھی ادا کردی ہے،کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے سیاحوں کی شناخت اوراخراجات کی تفصیلات نہیں بتائی ۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ان افراد کی جسمانی تربیت اور جانچ اس سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی،اس سفر میں سیاح چاند کے گرد چکر کاٹیں گے اس کی سطح کے قریب جائیں گے، تاہم وہ چاند پر نہیں اتریں گے ۔

امریکا نے 1970 ءکے بعد سے چاند پر اپنے خلا باز نہیں بھیجے،یہ خلائی سیاح اسپیس شپ کےذریعےچاندکاچکرلگائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناساکےخلابازوں کےلیےاسپیس شپ کی تیاری کاکام جاری ہے ۔
تازہ ترین