• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ترقیاتی کاموں میں سست روی، پلاننگ کا فقدان

Karachi Development Slowdown And Lack Of Planning
کراچی میں ترقیاتی کاموں کی سست روی اور پلاننگ کے فقدان نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستےتالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔

صدر ٹاؤن کی مصروف ترین لکی اسٹار سے زینب مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ اور شارع فیصل سے لکی اسٹار آنے اور جانے والے راستوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔

ترقیاتی کاموں کے باعث سڑک کا پوسٹ مارٹم تو حکام نے فوری کرڈالا، لیکن اب تک یہاں سے نہ پانی نکالا گیا اور نہ ہی سڑک بنائی گئی ہے،اس کی وجہ سے یہاں روزانہ آنے جانے والے مسافروں اور شہر کے قدیم رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

عوام کا حکام سے بس اتنا مطالبہ ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ منٹوں کے سفر کو منٹوں ہی میں طے کیا جا سکے۔
تازہ ترین