• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت یکم مارچ کو 39 پاکستانی قیدی رہا کرے گا

India Will Release 39 Pakistani Prisoners To March
بھارت نے جیلوں میں قید39 پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو یکم مارچ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی طرف سے رہائی جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی جا رہی ہے،جس کے تحت یکم مارچ کو 39پاکستانی قیدی اور ماہی گیربھارتی جیلوں سے رہا کئے جائیں گے ، ان میں سے 21 قیدیوں نے اپنی سزا پوری کرلی ہے جب کہ 18 ماہی گیر ہیں۔

پا کستان نے گزشتہ برس25دسمبر کو 2 سو بھارتی ماہی گیر رہاکیے تھے، بھارت کی طرف سے بھی اسی طرح کی خیر سگالی کے جذبے کی توقع کی جارہی تھی۔
تازہ ترین