• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری

Islamabad High Court Chairman Nadra Arrest
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری 2010 ءکے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جاری کئے۔

عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو ریکارڈ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی کا فیصلہ دیا تھا، جس پر نادرا نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا ۔

2016 ءمیں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے پولیس کو چیئرمین نادرا کو 3 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
تازہ ترین