• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام 2050ء میں دنیا کا مقبول ترین مذہب ہوگا، پیو ریسرچ سینٹر

Islam Will Be Most Popular Religion In The World
عالمی تحقیقاتی ادارے نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اسلام 2050ءکے بعد دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا۔

پیو ریسرچ سینٹر کا کہناہے کہ اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اور 33برس میں عیسائیت کی جگہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ری سرچ کی حالیہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050 ءتک اسلام دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق مذاہب میں دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیت کے پیروکار موجود ہیں،موجودہ اعداو و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک محتاط اندازے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہونے کی وجہ سےاگلے 33برسوں میں اسلام عیسائیت کی جگہ لے گا۔

سال 2010ء میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادی ایک ارب60کروڑ تھی جبکہ، مسیحی 2ارب 20کروڑ تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2050ءتک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصدہوجائیں گے،2050تک امریکامیں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصدسےبڑھ کرڈھائی فیصد ہو جائے گی۔

مسلمانوں کی تعدادمیں بھارت 2050ءمیں پہلےنمبرپرہوگا،2050ءمیں بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 31کروڑ ہو جائے گی۔
تازہ ترین