• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ:جنرل قمرجاوید باجوہ کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات

Beijing General Qamar Bajwa Meeting With Chinese Foreign Minister General
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خا رجہ مسٹر وا نگ لی سے ملاقات کی ہے، جس میں پا کستان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ نے خطہ میں امن و استحکا م میں پا کستان کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جا نب سے اپنے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات کی کو ششوں کو سرا ہتے ہیں۔

انہوں نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کے تعاون پر اظہا ر تشکر کیا اور سی پیک کے منصو بے کو پایہ تکمیل تک پہچانے پر پاکستا ن کے کردار کو سرا ہتے ہوئے ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہا نی کر ائی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقا ت کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اہم سفارتی معاملا ت میں تعاون پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین