• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جنگی جرائم پر رپورٹ کی واپسی ،اقوام متحدہ کی عہدیدار مستعفی

Report On Israeli War Crime Back Un Senior Official Resigned
قوام متحدہ کی ڈیولپمنٹ ایجنسی کی ایشیا کے لیے خاتون سربراہ ریما خالاف اسرائیل کے جنگی جرائم پر رپورٹ واپس لیے جانے پر عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئیں۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل ریما خالاف نے پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کاباقاعدہ اعلان کیا،ریما خالاف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے طاقتور رکن ممالک کے دبائو پر رپورٹ واپس لی گئی،طاقتور رکن ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل جاری ہونے والی رپورٹ میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ نسلی عصبیت پر مبنی ریاست کا قیام چاہتا ہے، اس رپورٹ کو اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی جرائم پر رپورٹ واپس لیے جانے پر اقوام متحدہ کی سینئر اہلکار احتجاجاً مستعفی ہو گئیں۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل ریما خالاف نے بیروت میں پریس کانفرنس کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

ریما خالاف نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسلی امتیاز کی پالیسی کے متعلق رپورٹ کو اقوام متحدہ کے طاقتور رکن ممالک کے دبائو پر واپس لیا گیا، ان طاقتور رکن ممالک نے سیکریٹری جنرل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گیوٹیریز کے حکم پر یہ رپورٹ سرکاری ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ۔ رپورٹ کے اجراء پر اسرائیل کے شدید احتجاج پر امریکا نے رپورٹ واپس لینے کا سخت مطالبہ کیا تھا۔

اپنے استعفے میں ریما خالاف نے لکھا کہ ظلم کے شکار لوگوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو ظالموں کی طرف سے دھمکیاں ملنا معمول کی بات ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیل اور امریکا کے سفیروں نے ریما خالاف کے استعفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
تازہ ترین