• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ :ہندو جا برادرز امیر ترین ایشیائی برقرار

Britains Wealthiest Asians From India
ہندو جا برادرز 2017 میں بھی برطانیہ کے امیر ترین ایشیائی برقرار رہے،ایسٹرن آئی ایشین رچ لسٹ میں 101 امیر ترین ایشیائی باشندوں کے نام درج کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندو جا برادرز کی دولت کا تخمینہ 19 ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے، ان کی دولت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2اعشاریہ5ارب پائونڈ کا اضافہ ہوا ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اسٹیل ٹائیکون لکشمی این متھل کا نام آتا ہے، جن کی دولت کا تخمینہ 12اعشاریہ6 ارب پائونڈ لگایا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6اعشاریہ4 ارب پائونڈ زیادہ ہے۔
تازہ ترین